Suspended

سابق ڈائیریکٹر موٹرز کو بچانے کے لئے پانچ سو Suspended گاڑیاں کھولنے کا فیصلہ

شہبازاکمل جندران۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سابق ڈائیریکٹر موٹرز لاہور قمرالحسن سجاد کے غیرقانونی اقدامات کو تحفظ دینے اور انہیں قانون کی گرفت سے مبینہ طورپر بچانے کے لئے محکمہ میدان میں آ گیا۔
 Suspended
محکمے نے قمر الحسن سجاد کے حکم پر معطل کی جانے والی 500 گاڑیاں ری انسٹیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اور اس ضمن میں موجودہ ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور افتخار احمد بھلی کے حکم پر یہ گاڑیاں کھولی جارہی ہیں۔

اس سلسلے میں معطل شدہ گاڑیوں کے مالکان کو خط لکھے جارہے ہیں جن میں کہا جارہاہے کہ وہ اپنی سسپنڈڈ گاڑیوں کے تمام ڈاکیومنٹس لیکر دفتر حاضر ہوں جہاں ان ڈاکیومنٹس کی تصدیق کی جائیگی اور ویری فکیشن کے بعد گاڑیاں کھول دی جائینگی۔

ذرائع کے مطابق قمر الحسن سجاد نے نئی رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کی ایک فہرست سابق ایم آر اے ون لاہور زکاالرحمن، انسپکٹر طارق حسین اور انسپکٹر محمد نوید کو فراہم کی اور تحریری حکم جاری کیا کہ لسٹ میں شامل تمام گاڑیوں کوکمپیوٹر ریکارڈ میں Suspend کردیا جائے۔

جس پر متذکرہ بالا ملازمین نے قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے۔ان گاڑیوں کے مالکان کو آگاہ کرنے یا گاڑیوں کے ڈاکیومنٹس طلب کرنے کی بجائے محض ڈائیریکٹر کے تحریری حکم نامے پر تمام گاڑیوں کا سٹیٹس Suspend کردیا اور مموٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 پر عمل درآمد نہ کیا۔

جبکہ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کو کھول دیا جائے تاکہ قمر الحسن سجاد کے غیرقانونی عمل کو قانون کا شیلٹر دیا جاسکے