اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی ۔
قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدلیہ آزادنہیں ہوگی توجمہوریت کا تحفظ نہیں ہوسکتا، تنقید برائے تنقید سے ملک میں مایوسی پھیلتی ہے، سال 2018 میں جب حکومت سنبھالی تومعیشت کی حالت بری تھی، اب معاشی صورتحال بہترہورہی ہے جس کےاثرات نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 100جتن کرلے ہمیں ذرابھی گھبراہٹ نہیں ،خوب جانتاہوں ان کی صفوں میں کھلبلی کیوں ہے۔
5فیصد گروتھ کی بات آتی ہے تواپوزیشن کوسانپ سونگھ جاتاہے، کوروناکے باوجودمعیشت 5.3فیصدکی شرح سے ترقی کررہی ہے، اکانومسٹ اوربلوم برگ جیسے ادارے ملکی معیشت کی بہتری کااعتراف کررہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خارجہ پالیسی کی ڈائریکشن تبدیل ہورہی ہے۔ ہماراچیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی ہے۔شہبازشریف کے خدمت میں ایک خط لکھاہے،دوسرا خط بلاول صاحب کے نام بھیجا ہے۔ یوریاکھادکے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔