سابق چیئرمین فشرمین 218

سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی سزا کے خلاف اپیل دائر

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ۔ سندھ ہائیکورٹ نے نثار مورائی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی نے سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔ نثار مورائی کی جانب سے دائر اپیل میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے اہم شواہد کو نظر انداز کرکے ملزم کو سزا سنائی، نثار مورائی کی سزا کالعدم قرار دی جائے۔ اپیل میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں سنایا جاتا، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے نثار مورائی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر کے نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ نثار مورائی کواحتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں 11سال کی سزا سنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں