لاہور (رپورٹنگ آن لائن )سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ہمایوں اختر خان نے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور دونوں قائدین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نے ہمایوں اختر کو پارٹی مفلر پہناتے ہوئے آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔گزشتہ روز جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور عون چودھری نے ہمایوں اختر سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
یاد رہے کہ ہمایوں اختر کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں، ماضی میں وہ ن لیگ اور ق لیگ کا بھی حصہ تھے۔