اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ‘کورونا پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق رحمان ملک کو اسلام آباد کے اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ پیپلزپارٹی اور اہل خانہ نے رحمان ملک کی صحت یابی کیلئے عوام سے دعا کی درخواست کی ہے۔
رحمان ملک کا علاج جاری ہے۔ کورونا کی وجہ سے رحمان ملک کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔