عثمان بزدار 226

سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کےخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے شہری نے اینٹی کرپشن میں درخواست جمع کرادی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سردارعثمان خان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرمیں درخواست جمع کرانے والے شہری نے اپنی شناخت ظاہرنہیں کی۔درخواست میں سابق وزیر اعلی کے سیکرٹری طاہرخورشید، عمربزدار، طورخان بزدار، جعفرخان بزدار، امیرتیمور، مختاراحمد جتوئی، سمیع اللہ چوہدری، حبیب گل خان، کیپٹن (ر)اعجاز جعفراور طاہر خان بزدار کے خلاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست گذارنے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارپراختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے، مالی بےضابطگیوں، تبادلوں اور تقرریوں کے لیے رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں