چوہدری پرویز الٰہی 99

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ماڈل ٹاؤن وٹو ہاؤس لاہور آمد

اوکاڑہ
( شیر محمد)میاں منظور احمد وٹو مرحوم سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی وفات پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کی انہوں نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو ایک مدبر سیاسی شخصیت تھے سیاست میں ان کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا
اس موقع پر انہوں نے میاں معظم جہانزیب وٹو سابق ایم پی اے، میاں خرم جہانگیر وٹو سابق ایم این اے اور میاں ذیشان منظور وٹو صاحب سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو صاحبؒ کا شمار اُن مدبر، اصول پسند اور باوقار سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دور میں عوامی خدمت، ادارہ جاتی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کو ترجیح دی۔ ان کی سیاست اصولوں، شرافت اور جمہوری شعور کی آئینہ دار تھی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
آخر میں مرحوم میاں صاحب کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں