واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات غلط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکا نیکوئی کردار ادا کیا، اس پوڈیئم سے یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طے کرنا ہے۔ ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اس پوڈیم سے یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طے کرنا ہے۔