لی نک یون

سابق وزیراعظم لی نک یون جنوبی کوریا کی حکمران جماعت کے نئے سربراہ منتخب

سیؤل (ر پورٹنگ آن لائن)جنوبی کوریا کی حکمران ڈیمو کریٹک پارٹی نے سابق وزیراعظم لی نک یون کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا

ہے۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق لی نک تقریباً دو سال اور سات مہینے وزیراعظم رہے جو ریکارڈ طویل ترین دورانیہ ہے۔

لی نک نے اپنے گھر سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھاری ذمہ داری محسوس کرتے ہیں اور ملک کو قومی بحران

پر یقیناً قابو پانا ہے۔ عوامی رائے اور جائزوں کے مطابق مارچ 2022 میں ہونے والے آئندہ صدارتی انتخاب کے لئے وہ

پسندیدہ ترین امیدواروں میں سے ایک ہیں، تاہم انہیں پارٹی میں اپنی حمایت کی بنیاد کو وسعت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ

اس میں وہ مقبول نہیں ہیں۔ لی نک یون کو پارٹی ضوابط کے مطابق، پارٹی کی دوسالہ قیادت کی مدت کے دوران ہی

مارچ 2021 میں مستعفی ہونا پڑے گا تاکہ وہ صدارتی انتخاب میں حصہ لے سکیں۔