نکولس سرکوزی 63

سابق فرانسیسی صدر نے جیل کی زندگی کو جہنم قرار دے دیا

پیرس (رپورٹنگ آن لائن)فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ جیل میں انہوں نے زندگی کا سب سے مشکل ترین بستر محسوس کیا۔فرانس کے سابق صدر نے اپنی نئی کتاب ایک قیدی کی ڈائری میں پیرس کی لا سانتے جیل میں گزارے گئے 20 دن کا ذکر کیا ہے، انہوں نے جیل کے دِنوں کو جہنم کی زندگی قرار دیا۔

کتاب میں نکولس سرکوزی نے لکھا کہ اگر جیل کے بڑے لوہی دروازے کو نظرانداز کریں تو ان کا سیل ایک سستاہوٹل کی طرح لگتا تھا۔انہوں نے کتاب میں مزید لکھا ہے کہ سیل میں سونے کے لیے سخت گدا اور پلاسٹک جیسا تکیہ دیا گیا جبکہ واشروم میں ایک شاور تھا جس سے پانی کی صرف چند بوندیں ہی گرتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں