کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو ابھی تک ان کے ہاتھ پر موجود ہے۔ ایک انٹرویو میں متھیرا نے انکشاف کیا کہ ان کے جسم پر 40 ٹیٹو ہیں، یہ ٹیٹوز مختلف چائنیز اشکال ہیں، ان کے ہاتھ پر سابق شوہر کے نام کا بھی ٹیٹو گدا ہوا تھا، علیحدگی کے بعد انہوں نے اسے مٹانے کی بہت کوشش کی مگر یہ تا حال نہیں مٹ سکا ہے۔
متھیرا نے اپنے مداحوں کو مشورہ بھی دیا کہ کبھی بھی اپنے پارٹنر کے نام کا ٹیٹو نہ بنوائیں ورنہ پارٹنرز تو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں مگر ٹیٹوز رہ جاتے ہیں۔متھیرا نے کہا کہ ان سے بناوٹی نہیں بنا جاتا وہ جیسی ہیں ویسی ہی ہمیشہ رہتی ہیں۔