لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور میں کرپشن، سفارش اور دھاندلی کے ساتھ نمائشی منصوبوں کے ریکارڈ بنے، نمود و نمائش والے منصوبے صوبے کیلئے ‘سفید ہاتھی’ثابت ہوئے، منگل کو اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقربا پروری کے کلچر کو فروغ دیا،
بغیر پلاننگ اور حکمت عملی کے ایسے منصوبے شروع کئے گئے جو عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خزانے پر بوجھ بنے، سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا، ان کی حکومت نے نمائشی منصوبوں کی بجائے عوامی ترجیحات کو سامنے رکھا ہے۔