اظہرالدین 312

سابق بھارتی کپتان اظہرالدین نے بابراعظم کو مستقبل کا عظیم بیٹسمین قرار دیدیا

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین نے بابراعظم کو مستقبل کا عظیم بیٹسمین قرار دیدیا۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو کئی کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں،

ہر کھلاڑی کا اپنا دور اور مزاج ہے،میں ویرات کوہلی سمیت کسی سے بھی بابر کا موازنہ درست نہیں سمجھتا،ان کے

مطابق پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کی تحریک ملے گی، حکومتوں میں بات چیت شروع

ہونے پر پڑوسی ملکوں کی باہمی کرکٹ بحال ہوگی، کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی

میزبانی نہیں کرنا چاہتا تھا، موجودہ صورتحال میں انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے بہترین انتظامات کیے،

دیگر ملکوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں