اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)چین سے سائنو فارم ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق چین سے سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں 5 اور 6 جولائی کو پاکستان پہنچیں گی۔علاوہ ازیں اسلام آباد میں شہریوں کو امریکی موڈرنا ویکسین لگانا شروع کردی گئی۔
این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین پیر سے ملک بھر کے منتخب ویکسی نیشن سینٹرز پر دستیاب ہوگی۔









