سائنوویک

سائنوویک کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سائنوویک کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔وزرات صحت کے حکام کے مطابق سائنو ویک کی 30 لاکھ خوراکوں کی کھیپ اسلام آباد پہنچی ، سائنو ویک کی یہ کھیپ حکومت کی جانب سے خریدی گئی ۔حکام وزارت صحت ویکسین پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئی ہے۔

وزرات صحت کے حکام کے مطابق سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں وزارت صحت کو فراہم کر دی گئی ہیں ، ویکسین ڈیمانڈ کے مطابق وفاق کی اکائیوں کو تقسیم کی جائے گی۔