کامران ٹیسوری 11

سائنس میں خواتین کی شمولیت پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 11 فروری 2026 کا موضوع ”AI، سوشل سائنس، STEM اور فنانس کا اشتراک: خواتین و لڑکیوں کے لیے جامع مستقبل کی تعمیر” عصرِ حاضر کے تقاضوں کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، سائنس و ٹیکنالوجی اور مالیاتی نظام کا باہمی اشتراک ہی پائیدار اور مساوی ترقی کی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔ معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے خواتین اور لڑکیوں کو جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی تعلیم تک مساوی رسائی دینا ناگزیر ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ AI اور STEM کے شعبوں میں خواتین کی مؤثر شمولیت نہ صرف صنفی برابری کو فروغ دے گی بلکہ ملکی معیشت اور ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔

مالیاتی خودمختاری اور سائنسی مہارت خواتین کو قیادت اور فیصلہ سازی کے منصب تک پہنچا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر انیشیٹو کے تحت طالبات کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں