بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)1 اپریل کو شائع ہونے والے “چھو شی” میگزین میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھںگ کا اہم مضمون شائع ہو گا جس کا عنوان ہے “سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کی جانب بہادری سے آگے بڑھنا” ۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی قوم کی ترقی ہے، اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت ملک کی طاقت ہے۔سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ پر زور دیا ہے ، سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور خودمختاری کو مضبوطی سے آگے بڑھایا ہے اور چین کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
صدر شی کے اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ نئے عہد میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے عمل میں ہم نے بہت سے اہم تجربات حاصل کیے ہیں۔ یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدیدیت کی حمایت کی ضرورت ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو حاصل کرنے کے لیے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے نئی تحریک پیدا کرنا ہوگی۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی اسٹریٹجک رہنمائی اور بنیادی حمایتی کردار کو پوری طرح سمجھنا ہو گا ، 2035ء تک سائنسی اور تکنیکی اعتبار سے ایک طاقتور ملک بننے کے اسٹریٹجک ہدف کو مد نظر رکھنا ہو گا ،اعلی سطح کے ڈیزائن اور مجموعی منصوبہ بندی کو مضبوط بنانا چاہیے، اور اعلیٰ سطح کی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری اور خودمختاری کو تیزی سے حاصل کرناہو گا ۔