مسرت جمشید چیمہ 131

سائفر کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہو گیا‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہو گیا ، وفاقی وزراءعدالتوں کو تیور دکھانے کی بجائے حق اور سچ پر مبنی فیصلوں کو تسلیم کریں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک کی قیادت اور کارکنان گزشتہ ایک سال سے ظلم و جبر کا سامنا کرنے کے باوجود ثابت قدم ہیں ،ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے اور یہی ہمارا سب سے بڑا جرم ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ، وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی سر خرو ہوکر دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں قوی امید ہے کہ سپریم کورٹ بھی حق و سچ پر مبنی فیصلہ کرے گی اور ہماری مخصوص نشستیں ہمیں واپس کی جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں