ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)سائبیریا میں شدید سردی کے باعث پارہ منفی 67 تک گرگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برفباری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ساتھ ہی شدید سرد ہوائوں کے باعث پانی کے بلبلے بھی اسنو بالزمیں تبدیل ہونے لگے۔اومیاکون نامی گائوں میں پارہ منفی 67 تک گر گیا جبکہ تھرما میٹر نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔اس کے باوجود دنیا کے سرد ترین علاقے میں شدید سردی کے بعد بھی نظام زندگی بحال ہے۔
