اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے ورثے کی حفاظت کرتی ہیں۔لوک ورثہ اس کی حفاظت کرئے گا اس کی یقین دہانی کراتا ہوں جمعرات کے روزلوک ورثہ میں یوم قائدکی اور ونٹیج گاڑی کی نمائشی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم موسی جی عیسی جی فیملی کے بہت شکر گزار ہیں زندہ قومیں اپنے ورثے کی حفاظت کرتی ہیں جس فراخ دلی سے میوزیم کے لیے ڈونیشن کی گئی ہے معمولی بات نہیں لوک ورثہ اس گاڑی کی حفاظت کرے گا اس کی یقین دہانی کرواتا ہوں آج کے دن ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے اور قائداعظم کی لیڈر شپ کا کہ ہمیں یہ ملک ملا ، انہوں نے کہا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے اور وہاں کے عوام حکومت سے تنگ ہیں، شفقت محمود نے کہا کہ بحثیت آزاد ملک کے شہری ہونے کے ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے ،
انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت ہماری آزادی سے خوش نہیں ، شفقت محمود نے کہا کہ میں عمران خان اور اپنی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم قائد کے نقش قدم پر چلنے کے کوشش کریں گےاور ہم سب مل کر اس ملک کو بہت آگے لے کر جائیں گے۔