لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 18روپے اضافے سے 371روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی ایک روپے اضافے سے 236روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
تعطیل کے روز طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت 590سے630روپے کلو فروخت کیا گیا ۔