ثنا 155

زندگی کو کسی مقصد کے تحت گزارتے والے انتہائی سلجھے ہوئے ہوتے ہیں، ثنا

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکار ثنا نے کہا ہے کہ زندگی گزارنے کا کوئی مقصد ہونا چاہیے اور جو لوگ زندگی کو کسی مقصد کے تحت گزارتے ہیں وہ انتہائی سلجھے ہوئے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ جب انسان زندگی کو کسی مقصد کے لئے گزارتا ہے تو وہ ڈسپلن میں آ جاتا ہے اور منصوبہ بندی کرتا ہے جس سے اسے کامیابیاں ملتی ہیںاور جب آپ زندگی گزارنے کا کوئی مقصد نہیں بناتے تو پھر آپ کسی طرح کی بھی منصوبہ بندی نہیں کرتے اور صرف ڈنگ ٹپائو اور چل چلائو والا معاملہ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو والدین اپنی زندگی میں ڈسپلن رکھتے ہیں ان کے بچے بھی اسی طرز پر زندگی گزارتے ہیں اس لئے والدین کو چاہیے کہ ایسی عادات اپنائیں جنہیں دیکھ کر ان کے بچے بھی اچھا سبق حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں