کنزیٰ ہاشمی 105

زندگی کا مقصد صرف شادی کرنا نہیں ،مجھے سنگل رہنا پسند ہے، کنزیٰ ہاشمی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستانی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد صرف شادی کرنا نہیں کیونکہ مجھے سنگل رہنا پسند ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شادی زندگی نہیں ہے، نہ ہی زندگی کا واحد مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی زندگی کا محض ایک حصہ ہے، زندگی کے جس بھی وقت آپ کو کسی پارٹنر کی ضرورت محسوس ہو تو شادی کر لینی چاہئے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں سنگل رہنا پسند ہے اور شادی کے بعد آپ کو ویسی آزادی نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں