کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ زندگی پھولوں کی سیج نہیں لیکن زندگی تو ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر پھولوں کے ساتھ کھڑے کچھ تصاویر شیئر کیں اور معنیٰ خیز کیپشن بھی تحریر کیے۔بشریٰ انصاری نے ایک کیپشن میں کہا کہ ‘زندگی پھولوں کی سیج نہیں لیکن ہاں زندگی تو ہے، یا اللہ رحم۔
‘ایک اور تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ امریکا میں ماسک ضرور پہنیں، اپنی اور دوسروں کو حفاظت کریں۔اداکارہ کی پوسٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس وقت امریکا میں ہیں۔









