لاہور( رپورٹنگ آن لائن) فلم و ٹی وی کی خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ زندگی میں بے شمار کردار نبھائے،
مگر اب بھی کسی ایسے کردار کی تلاش ہے جو امر ہوجائے۔ گزشتہ روز خصوصی بات چیت میں عائشہ عمر نے کہا کہ
منافق لوگوں سے نفرت ہے سچ بولنا اور سننا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شعبوں کی طرح شوبز میں بھی منافقت ہے ۔
عائشہ عمر نے نے کہا کہ اپنی شوبز کی زندگی میں بے شمار کردار نبھائے ہیں مگر کسی ایسے کردار کی تلاش میں ہوں .
جو امر ہوجائے اور لوگ ہمیشہ اسے یاد رکھیں ۔









