واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن) خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کے
مقناطیسی میدان میں پڑنے والا شگاف اب مزید وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی قوت کھو رہا ہے جس سے زمین کے مدار کے
قریب چکر لگانے والے سیٹلائٹس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق زمین کا میگنیٹک فیلڈ یعنی مقناطیسی میدان
اسے سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں اور خلائی تابکاری سے بچاتا ہے۔مقناطیسی میدان میں پڑنے والے اس شگاف کو سائنس
دانوں نے ساؤتھ اٹلانٹک اناملی کا نام دیا ہے۔سائنس دانوں کو خدشہ ہے کہ جنوبی امریکہ کے اوپر اس شگاف کی وجہ سے یہ
شعاعیں زمین میں داخل ہو سکتی ہیں، یہ شگاف مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور تقسیم ہو رہا ہے۔ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس
خطے میں اس شگاف کی موجودگی کی وجہ سے اس کے اوپر سے گزرنے والی سیٹیلائٹس شارٹ سرکٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔
سائنس دان اس شگاف کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ زمین کی گہرائی میں رونما ہونی والی تبدیلیوں اور اس کے زمین پر اثرات
پر نظر رکھ سکیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سے زمین کی روزمرہ زندگی پر اثرات نہیں پڑتے۔