رپورٹنگ آن لائن ۔۔۔
زمین ڈویلپمنٹس اور ایبکو کنسٹرکشن نے مال ۳۵ کی کنسٹرکشن کی ذمہ داری تعمیر کنسٹرکشنز کو دے دی۔ تعمیر کنسٹرکشنز روالپنڈی میں بننے والے مال ۳۵ کا گرے اسٹرکچر تعمیر کرے گی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے گئے، جس میں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان، ڈائریکٹر زمین ڈویلپمنٹس فہد عارف خواجہ ، ایبکو کنسٹرکشن کے سینئر ڈائریکٹر حسن شیخ، تعمیر کنسٹرکشنز کے ڈائریکٹر آپریشنز انتخاب اکبر سمیت سینئر عہدیداران شامل تھے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے تمام تر منصوبے اپنی مثال آپ ہونگے اور اِن کی تعمیر میں معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے ۱۴ برس ہو چکے ہیں، پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ہم پر اعتماد کرتے ہیں لہذا ہم اِن کی امیدوں اور اعتماد پر پورا اتریں گے۔ مال ۳۵ میں نہ صرف بہترین کوالٹی کا سامان استعمال ہوگا بلکہ کنسٹرکشن کے ایک ایک مرحلے میں چھوٹی سے چھوٹی بات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔
زمین ڈویلپمنٹس کے ڈائریکٹر فہد عارف خواجہ نے کہا کہ مال ۳۵ راولپنڈی کے قلب میں تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کی تعمیر میں بہترین کوالٹی کا استعمال کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس کی ذمہ داری تعمیر کنسٹرکشنز کو دی ہے جس کا اس حوالے سے تجربہ اور نیک نام ہے۔
ایبکو کنسٹرکشن کے سینئر ڈائریکٹر حسن شیخ کا کہنا تھا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے اس منصوبے میں شراکت داری ہمارے لئے باعث فخر ہے، ان کی پلاننگ اور دیگر معاملات ہمارے سامنے ہیں، جس کی بنیاد پر ہم یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ مال ۳۵ نہ صرف راولپنڈی بلکہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا بہترین منصوبہ شامل ہوگا۔