زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام کراچی میں نئے پراپرٹی منصوبے ڈنڈاس ٹاور کا گرینڈ لانچ ایونٹ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے کراچی میں نئے پراپرٹی منصوبے ڈنڈاس ٹاور کےگرینڈ لانچ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحہ محمود، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز آغا اسرار، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز شعیب انیس، اصغر علی اور سلطان محمود جبکہ ایسٹ گیٹ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کےسی ای او سید ریحان احمد سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

زمین  ڈاٹ کام
زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام کراچی میں نئے پراپرٹی منصوبے ڈنڈاس ٹاور کا گرینڈ لانچ ایونٹ

ایسٹ گیٹ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے ڈنڈاس ٹاور میں 2 اور 3 بیڈ کے شاندار رہائشی اپارٹمنٹس پیش کئے جائیں گے۔ اس شاندار رہائشی منصوبے کے لئے تھرڈ فلور پر مخصوص پارکنگ بھی فراہم کی جائے گی۔گلستان جوہر کراچی کی پرائم لوکیشن اور آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کے باعث یہ تعمیراتی منصوبہ سنجیدہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے گہری دلچسپی کا باعث ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحہ محمود نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے گلستان جوہر کی شاندار لوکیشن پر نیا منصوبہ ڈنڈاس ٹاور متعارف کروایا گیا ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے والے بعد از تکمیل وہاں رہائش اختیارکرتے ہوئے فخر اور سکون محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈنڈاس ٹاور شہر قائد کے کثیر المنزلہ منصوبوں میں اپنی بے مثال سہولیات کی بدولت نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

اس موقع پر سی ای او ایسٹ گیٹ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز سید ریحان احمد نے کہا کہ کراچی کی پراپرٹی مارکیٹ پاکستان کی سب سے اہم پراپرٹی مارکیٹ ہے ۔ یہاں پراپرٹی کی مانگ موجود ہے اور خریدار بھی منفرد اور جدید منصوبوں میں دلچسپی لیتا ہے ۔ ہم نے زمین ڈاٹ کام کی خدمات لیتے ہوئے گلستان جوہر میں ڈنڈاس ٹاور کو متعارف کروایا ہے ۔ ڈنڈاس ٹاور میں فراہم کردہ جدید اور عالمی معیار کی سہولیات اسے سرمایہ کاری اور رہائش کے لئے یکساں موزوں بناتی ہیں۔