زمین ڈاٹ کام 164

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی میں نئے تعمیراتی منصوبے بُرج الجناح کی لانچنگ تقریب

کراچی( ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نے جناح ایونیو کراچی کی شاندار لوکیشن پرنئے تعمیراتی منصوبے بُرج الجناح کو لانچ کر دیا۔ لانچنگ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز ساؤتھ آغا اسرار ،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز ساؤتھ شعیب انیس، اصغر علی ، سلطان محمود ،سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی اور مارکیٹنگ مینجر ساؤتھ عماد قریشی جبکہ سی ای او ایس ایم بلڈرز اینڈ ڈویلپرز اشرف بیگ سمیت دیگر ڈائریکٹرز و عہدیداران شریک ہوئے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز ساؤتھ آغا اسرار نے کہا کہ مین جناح ایونیو کراچی کی پرائم لوکیشن پر تعمیر ہونے والے بُرج الجناح میں شہر قائد میں منفرد لائف ٹائم سروسز اور مینٹی نینس فیچرز کے حامل شاندار رہائشی اپارٹمنٹس پیش کئے جارہے ہیں ۔ بُرج الجناح میں چار فلورز صرف پارکنگ کے لئے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ کار چارجنگ کی سہولت کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول، سوانا، سٹڈی زون، جم، ان ڈور گیمز اور کافی شاپ سمیت بزرگ رہائشیوں کے لئے مخصوص لاؤنج بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
بُرج الجناح تعمیر کرنے والےایس ایم بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے سی ای اواشرف بیگ نے کہا کہ ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے اس منصوبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری پر آمدن کے ذرائع ظاہر کرنا ضروری نہیں ہے۔ بُرج الجناح میں سروسڈ اپارٹمنٹس کے ساتھ گوگل اسمارٹ ہوم فیچر بھی موجود ہو گا ۔
جاری کردہ: زمین میڈیا (پرائیوٹ) لمیٹڈ
برائے رابطہ : عمار بن ارشاد ، PRO، زمین ڈاٹ کام
ammar.irshad@zameen.com 0300-8544063, 0333-4159249

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں