182

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی میں بزنس کنیکٹ ایونٹ کا انعقاد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی میں بزنس کنیکٹ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحہ محمود، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز آغا اسرار اور سینئر مینجر افیلیٹ پروگرام آغا سلطان سمیت زمین ڈاٹ کام کے افیلیٹ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

زمین ڈاٹ کام
کلف وسٹا کراچی میں منعقد ہونے والے بزنس کنیکٹ سے قبل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں بھی ایسے ہی ایونٹس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔جبکہ کراچی میں یہ ایونٹ ڈیڑھ سال بعد دوبارہ کروایا گیا جس میں گذشتہ کے مقابلے میں دوگنا افیلیٹ شریک ہوئے۔ بزنس کنیکٹ کا بنیادی مقصد شہر قائد کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ سے جڑے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو مارکیٹ کی صورتحال، نئے متعارف کرائے گئے منصوبوں اور ان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنا تھا۔
زمین ڈاٹ کام

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحہ محمود نے کہا کہ افیلیٹ پروگرام زمین ڈاٹ کام کا ایک اہم حصہ ہے، جس کے ذریعے ملک بھر کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو منافع بخش کاروبار کے مواقع میسر آئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی کراچی سمیت ملک بھر کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری اور اس سے منسلک افراد کے لئے مثبت کاروباری پیش رفت کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے۔

زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز کراچی آغا اسرار نے زمین افیلیٹ پروگرام کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے اپنے افیلیٹس کی کاروباری ترقی کو ہمیشہ اہمیت دی ہے، اسی لئے زمین ڈاٹ کام کے افیلیٹ پروگرام کے ذریعے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو پراپ فورس سمیت دیگر منفرد اور بے مثال سہولیات تک رسائی فراہم کی جاتی ہے جو کہ ان کے کاروبار کے لئے نہایت منافع بخش ہے۔

زمین ڈاٹ کام کے سینئر منیجر افیلیٹ پروگرام آغا سلطان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام سے افیلیٹس دیگر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پر فوقیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کو پراپ فورس کے ذریعے خصوصی انونٹری تک رسائی حاصل ہے۔ پراپ فورس میں شامل کئے گئے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہوتے ہیں جسے زمین ڈاٹ کام نے اپنی افیلیٹ ایجنسیز یا انفرادی افیلیٹس کے لئے پیش کیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افیلیٹس کو خصوصی تحائف اور انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں