حیدر آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے حیدرآباد کے شاندار پراپرٹی منصوبوں ایشین ڈومینو سٹی، رائل آئیکون اور حرمین ٹاور کے لئے خصوصی سیلز ایونٹس کے انعقاد کیا گیا۔
جس میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحٰہ محمود، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز ساؤتھ عاصم بھٹی ، سی ای او ایشین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز مبشر میمن اور سی ای او باوانی بلڈرز انجم باوانی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ خصوصی سیلز ایونٹس میں شہریوں کو حیدرآباد کی پرائم لوکیشن پر واقع بہترین منصوبوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ ان منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحٰہ محمود نے کہا کہ حیدر آباد سمیت اندرون سندھ میں پراپرٹی مارکیٹ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پراپرٹی مارکیٹ کی اس ترقی میں زمین ڈاٹ کام نے شفاف اور بہترین منصوبے پیش کرکے اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ زمین ڈاٹ کام کے پیش کردہ منصوبے اپنی بہترین سہولیات اور سرمایہ کاری پر پُرکشش منافع کی بدولت اپنی مثال آپ ہیں۔
ایشین ڈومینو سٹی اور رائل آئیکون تعمیر کرنے والے ایشین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے سی ای او مبشر میمن نے کہا کہ انہوں نے حیدرآباد کی مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید اور عالمی معیار کے منفرد منصوبے متعارف کروائے ہیں۔
حرمین ٹاور متعارف کروانے والے باوانی بلڈرز کے سی ای او انجم باوانی کا کہنا تھا کہ حرمین ٹاور اپنی بے مثال سہولیات کی بدولت ایک منافع بخش منصوبہ ثابت ہو گا۔