زمبابوے کرکٹ 255

زمبابوے کرکٹ نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز منسوخ کر دی

ہرارے (ر پورٹنگ آن لائن) زمبابوے کرکٹ نے رواں ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول پانچ میچوں کی

ٹی ٹونٹی ہوم سیریز باضابطہ طور پر منسوخ کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں کووڈ۔19 کی وبا کے پھیلاؤ میں اچانک

اضافے کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کو مزید

سخت اقدامات اور ضابطوں کی ضرورت ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی

کہ سیریز کو سختی سے کنٹرول ماحول میں کرانے کی چھوٹ دی جائے لیکن زمبابوے میں کورونا وائرس کیسز کی

تعداد میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے کھیل اور تفریحی کمیشن نے مشورہ دیا کہ ملک دوسرے ممالک کی

ٹیموں کی میزبانی کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں۔ زمبابوے کرکٹ (زیڈ سی) کے ایکٹنگ منیجنگ

ڈائریکٹر گیومور مکونی نے کہا ہے کہ ہم محفوظ کرکٹ کو جلد واپس دیکھنے کے خواہاں تھے، تاہم ہم حکومتی

فیصلوں کو سمجھتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ مجوزہ ٹور منسوخ کرنا سمجھدار فیصلہ ہے جو کھلاڑیوں، میچ آفیشلز،

رضاکاروں، سروس فراہم کرنے والوں اور شائقین کرکٹ کے اور وسیع تر مفاد میں ہے۔ گیومور مکونی

نے کہا کہ ہم آئی سی سی کے ساتھ (ایک مالی منصوبے) پر گامزن ہیں، ہم کنٹرول فنڈنگ پر ہیں.

اور اس میں بہت بہتری ہوئی ہے۔ لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ کووڈ۔19 کے علاوہ ہمیں اپنی مالی اعانت

کے ساتھ اچھی جگہ پر رہنا چاہئے۔ بھارت نے بھی اگست میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے

لئے دورہ کرنا تھا جو عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں