زمبابوے کرکٹ

زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان، کوویڈ 19پروٹوکولز تاحال تیار نہ ہوسکے

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اگلے ماہ شیڈول ہے تاہم کوویڈ 19 پروٹوکولز تاحال تیار نہیں ہوسکے ہیں۔زمباوبوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے کوویڈ 19 پروٹوکولز تیاری کے مراحل میں ہیں، جنہیں اب تک حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ کے ساتھ پروٹوکولز اور شیڈول پر بات چیت ابتدائی مراحل تک محدود ہے۔ذرائع کے مطابق کوویڈ 19 پروٹوکولز کو حتمی شکل دے کر زمبابوے کرکٹ کو تاحال نہیں بھجوایا جا سکا ۔ذرائع کیمطابق زمبابوے کرکٹ نے بائیو سیکور ببل کے حوالے سے تفصیلات مانگی تھیں۔

زمبابوے کرکٹ نے پروٹوکولز کے مطابق حکومت سے دورے کے لئے این او سی طلب کرنا ہے، حکومتی این او سی کے لئے پی سی بی کا کوویڈ 19 ایس او پیز بھیجنا لازمی ہے۔پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر تیزی سے کام جا ری ہے،

زمبابوے کرکٹ کو جلد ہی کوویڈ 19 پروٹوکولز کے ایس او پیز بھجوا دیئے جائیں گے۔یاد رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔زمبابوے کی ٹیم سے پاکستان کی 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول کی جارہی ہے۔