زلفی بخاری

زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا اور کہا بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ تقریرایک نئی گراوٹ اورہلکے پن کا مظاہرہ تھی ، درحقیقت اس میں بلاول کابھی قصور نہیں، بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا، یہ وہ نسب ہے جو بلاول نے اپنے جھوٹوں اور گھنانے حملوں سے قوم کو دکھایا۔