شہباز گل

زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل بڑھ ر ہے ہیں، گندم کے بعد ہم لائیو اسٹاک پر توجہ دینے جارہے ہیں، شہباز گل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل بڑھ ر ہے ہیں، گندم کے بعد ہم لائیو اسٹاک پر توجہ دینے جارہے ہیں،حکومتی اقدامات کے باعث کسانوں کو فصل کا بہترین معاوضہ مل رہا ہے، سابق حکومتوں کے قرضوں کابوجھ ہمیں اتارنا پڑرہاہے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آج کل بجٹ کا موسم ہے جو حکومت کے لیے سخت ہوتا ہے،آج وہ دن ہے جیسے دنوں میں اپوزیشن کا پلڑا حکومت سے بھاری ہوتا ہے،آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کے قرضوں کابوجھ ہمیں اتارنا پڑرہاہے، شہباز گل نے کہا کہ گندم کے بعد ہم لائیو اسٹاک پر توجہ دینے جارہے ہیں،حکومتی اقدامات کے باعث کسانوں کو فصل کا بہترین معاوضہ مل رہا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل بڑھ ر ہے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ نے کمیشن لے کر مہنگے بجلی گھر بنائے۔