مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نو طلباء نے چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں چینی حکومت کی جانب سے ایم ایس اور پی ایچ ڈی سکالرشپ حاصل کی ہے۔
چین روانہ ہونیوالے طلبا کے وفد نے چیئرمین شعبہ انٹامولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف کی قیادت میں ڈاکٹر عابد علی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں سے ملاقات کی اور چین کے ساتھ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاںنے طلباء کو اوپن میرٹ میں مقابلے کی بنیاد پر چینی وظائفحاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد چین کی جامعات کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں ۔ زرعی یونیورسٹی میں چینی زبان سکھانے کے لئے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم ہے جس سے مستفید ہو کر سینکڑوں طلبا چینی جامعات میں اعلیٰ تعلیمحاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر چینی زبان کے بنیادی کورسز سیکھنے پر زور دیا جو انہیں روشن مستقبل کے حصول میں تقویتفراہم کرے گا۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے تحت یونیورسٹیوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
انہوں نے بتایاکہ اسوقت تقریباً 30,000 پاکستانی طلباء چین سے اعلیٰ ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں۔چیئرمین انٹامولوجی/ترجمان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عا رف، ڈاکٹر عابد علی اور طلبانے پروفیسر اقرار احمد خاں کو حکومت ِپاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز کے سول ایوارڈ سے نوازے جانیپر مبارکباد دی۔پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف نے کہا کہ ان چینی یونیورسٹیوں میں انٹامولوجی کے ایک انڈر گریجویٹ طالب علم نے سچوان ایگریکلچر یونیورسٹی سے سکالرشپ حاصل کیا۔ حنان زرعی یونیورسٹی سے ایک ماسٹر اور ایک پی ایچ ڈی اسکالرشپ ، شانسی زرعی یونیورسٹی سے دو پی ایچ ڈی اسکالرشپ اور یوننان یونیورسٹی سے دو پی ایچ ڈی اسکالرشپ اور ننگبو یونیورسٹی میں دو پی ایچ ڈی سکالر شپ حاصل کی ہیں۔
ڈاکٹر عابد علی نے کہا کہ ان طلباء میں سے دوا نٹامولوجی کے طلباء ماسٹر ڈگری کے لئے ، دو انٹامولوجی کے طلباء ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لئے، ایم فل زوالوجی کے تین طلباء نے انٹامولوجی میں پی ایچ ڈی اور دو فشریز میں پی ایچ ڈی وظائف حاصل کئے ہیں۔