رعی یونیورسٹی فیصل آباد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چار روزہ 10ویں لائلپور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چار روزہ 10ویں لائلپور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس میں ادب سے محبت رکھنے والے ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔

سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام فیسٹیول کا افتتاح وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت احسان افضل نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں کے ہمراہ کیا۔ ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات فیسٹیول کے مختلف مقابلہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

فیسٹیول میں چالیس سے زائد مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تقریری، قرات، کوئز، پرفارمنگ آرٹ، بزنس آئیڈیاز سمیت دیگر شامل ہیں۔ احسان افضل نے کہا کہ ادب ذہنوں کو نئے پہلوؤں سے تلاش اور سوچنے کے انداز سے مالا مال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دنیا میں ہمیں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے اختراعی اور تخلیقی ذہنیت کو پروان چڑھانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لٹریری فیسٹیول سے نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی پیدا کئے جاتے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے کہا کہ آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول شرکاء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد کرتے ہیں اور فکری نشوونما، فنی اظہار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔