لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال 21 فیصد زائد قرضے فراہم کیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد شمار کے مطابق مالی سال 21-2020 میں زرعی قرضوں کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال 1400 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے جبکہ مالی سال 22-2021 میں زرعی قرضوں کا ہدف 21 فیصد اضافے سے 1700 ارب روپے رکھا گیا ہے جس کی منظوری گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے دیدی ہے۔
ماہرین کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے جہاں ایک طرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا وہیں پیداوار میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا بھی امکان ہے۔