راجہ پرویز اشرف 40

زبیر سلمان کیانی ایڈووکیٹ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت،راجہ پرویز اشرف کا خیر مقدم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25، زبیر سلمان کیانی ایڈووکیٹ نے ملاقات کر کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے زبیر سلمان کیانی کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شمولیت سے تحصیل سوہاوہ میں پاکستان پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں