کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں زارا نور عباس اور عمران عباس نے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ زارا نور نے عمران عباس کے شہروز کاشف کی اس شاندار کامیابی کے بارے میں کی گئی انسٹاگرام پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔ زارا نور عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ یہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ جبکہ اداکارعمران عباس نے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شہروز کاشف پر فخر ہے۔
اداکارعمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہروز کاشف کی تصویر شیئر کی ، جس میں وہ ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد پاکستانی پرچم ہاتھ میں تھامے انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔عمران عباس نے شہروز کاشف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس انیس سالہ پاکستانی پر فخر ہے۔واضح رہے کہ شہروز کاشف نے 19 سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کرکے پاکستان کے سب سے کم عمر ترین نوجوان ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔









