زارا نورعباس 162

زارا نورعباس اور اسد صدیقی نے شادی کی چوتھی سالگرہ منائی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی کو چار سال مکمل ہو گئے۔اداکارہ زارا نور عباس کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر اسد صدیقی کے ساتھ شادی کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔زارا نور عباس نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اسد صدیقی اور میں اپنی زندگی کا بہترین دن منا رہے ہیں جس کا مقصد مجھے سپورٹ کرنا ہے۔

زارا نور عباس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم میرا چاند ہو، میرا ستاراہو، میرا سیارہ اور نہ صرف میری کہکشاں ہو بلکہ میری میری پوری دنیا ہو ۔میرے پروں کو راکٹ بوسٹر میں تبدیل کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔ میں تم سے پیار کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں