تنویر سرور۔۔۔
پنجاب انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنر محبوب قادر شاہ کی ملازمت میں توسیع کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کی طرف سے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کردہ رٹ آف کو وارنٹو کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کی محبوب قادر شاہ کو جب دوسری مرتبہ چیف انفارمیشن کمشنر تعینات کیا گیا تو ان کی عمر 65 سال 7 ماہ اور 25 دن تھی۔اور دی پنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے سیکشن (5) 5 کے تحت 65 س سے زائد العمر شخص اس نوکری کا اہل تصور نہیں ہوگا۔
عدالت کے استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ مدت ملازمت میں ایکسٹینشن ری اپوائنٹمنٹ تصور ہوگی۔ کیونکہ ایسا نہ ہوتا تو سیکشن(5) 5 بھی میں ترمیم کردی جاتی۔
عدالت نے درخواست گزار کو ترمیم شدہ ایکٹ کی کاپی لف کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔