تاجر

ریڈ سی گلوبل کے سی ای او اور اوبر کے شریک بانی کو سعودی شہریت

نیویارک ، ریاض(رپورٹنگ آن لائن)امریکی تاجر، اوبر کے شریک بانی ٹریوس کلانگ اور ریڈ سی گوبل کے سی ای او جان پیگانو کو سعودی شہریت دینے کی شاہی منظوری دی گئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق یہ ان ممتاز سائسندانوں، ماہرین اور کاروباری افراد کی صف میں شامل ہوگئے جنہیں سعودی شہریت دی گئی ہے۔یاد رہے سعودی عرب میں سائنسدانوں، طبی ماہرین، انوویٹرز، ریسرچرز ،منفرد صلاحیتوں اور مہارت کے حامل افراد اور کاروباری شخصیات کو شہریت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔