سید مراد علی شاہ

ریڈیو عوام تک معلومات فراہم کرنے کا موثر ذریعہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریڈیو ایک مثر ذریعہ ہے جو عوام تک درست معلومات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا کے تمام ذرائع کو عوامی فلاح کے لیے استعمال کرنے کی حمایت کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر وزیراعلی ہاس سے جاری کردی اپنے خصوصی پیغام میں میں کہی۔

اس سال کے عالمی یومِ ریڈیو کے عنوان ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین عالمی چیلنج بن چکی ہے اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام کو آگاہی فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معلومات، اسباب اور ممکنہ حل عوام تک مثر انداز میں پہنچائے جا سکتے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے ریڈیو کو ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کا طاقتور ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا خصوصا ریڈیو ماحول کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے ریڈیو اسٹیشنز پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی مسائل اجاگر کریں اور عوام کو ان کے ممکنہ حل سے آگاہ کریں۔وزیراعلی سندھ نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، تاکہ ایک محفوظ اور پائیدار مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔