مریم نواز شریف

ریڈیو آج بھی معتبر ذریعہ خبر رسانی ہے’مریم نواز شریف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ریڈیو کے عالمی دن پرتمام سامعین اور تمام متعلقین کومبارکباد دی ہے۔ریڈیو ابلاغیات کی دنیا میں اختراع کا آغاز ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ریڈیو کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ ریڈیودنیا بھر میں تا حال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا طاقتور ترین ذریعہ ہے۔ عوام کو تعلیم، معلومات اور تفریح کی فراہمی کیلئے بنیادی میڈیم کے طور پر ریڈیو کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ریڈیو آج بھی معتبر ذریعہ خبر رسانی ہے۔

تعلیمی نشریات کی بدولت ریڈیو سماجی زندگی کا اہم کردارہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے فنون لطیفہ موسیقی، تفریح، صوفی تھیٹر، ثقافت میں جوہر قابل متعارف کرائے۔ ریڈیو چینلز جدید ٹیکنالوجی کے امکانات کے ساتھ ساتھ اپنی نشریات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علاقائی اور قومی سطح پرسینکڑوں ریڈیو چینلز خبروں اور موسیقی کو کروڑوں انسانوں تک آواز پہنچا رہے ہیں۔

ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات، تفریح اور تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اہم ذریعہ ابلاغ کے طور پرریڈیو نشریات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چاہے آپ گھر پر ہوں، سفر کر رہے ہوں اور چاہے کہیں بھی ہوں، ریڈیو کی نشریات میسر رہتی ہیں۔ ریڈیو لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے بہترین وسیلہ ہے۔