لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور فلم ساز سنگیتا نے 90 کی دہائی کی مشہور اداکاراں سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔
سینئر اداکارہ سنگیتا حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں ، اداکاراں میں لڑائی سے متعلق سوال پر سنگیتا نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میرا اور اداکارہ ریما کی بہت لڑائی ہوا کرتی تھی اور اس کی وجہ دونوں کی ہی نمبر ون ہونے کی خواہش تھی۔سنگیتا کے مطابق دونوں اداکاراں کو لگتا تھا کہ وہ ہی نمبر ون ہیں ، دونوں خود کو بڑی اسٹارز قرار دیتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اداکاراں میں اداکارہ صائمہ سب سے دھیمی ہیں، وہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتی تھیں بہت سلجھی ہوئی اور نفیس سی ہیں ، وہ کسی سے اپنا موازنہ نہیں کرتی تھیں۔سنگیتا نے مزید بتایا کہ صائمہ کی سیٹ پر کبھی کسی اداکارہ سے لڑائی نہیں ہوئی وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی تھیں ، وہ کسی کو خود سے بہتر یا کمتر نہیں سمجھتی تھیں۔