اعظم خان سواتی

ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے مسافر ٹرینوں کو نجکاری پر دے رہے ہیں ، اعظم خان سواتی

دائودخیل(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے مسافر ٹرینوں کو نجکاری پر دے رہے ہیں جبکہ پورے ملک میں ریلوے اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں گے اور ریلوے کو کرپشن اور کرپٹ افسروں سے پاک کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کندیاں ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ میانوالی کے لوگ بڑے خوش قسمت ھیں کہ انہیں عمران خان جیسا وزیر اعظم ملا عمران خان واقعی ایماندار اور محبت وطن لیڈر ھیں وزیر اعظم کے وڑن کی تکمیل ھماری اولین ترجیح ھے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے ریل گاڑیوں کی نجکاری کر رھے ھیں کوئی امیر شخص تھل ایکسپریس کو ٹھیکے پر لینا چاھتا ھے میں دینے کے لیے تیار ھوں انہوں نے میانوالی کو کیا تحفہ دیں گے کے جواب میں کہا کہ میں خود تحفہ ھوں انہوں نے کہا کہ کسی بھی کرپٹ اور کام چور افسر کی ریلوے میں کوئی گنجائش نہیں ریلوے کو کرپشن اور کرپٹ افسروں سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ھے

انہوں نے کہا کہ کندیاں سمیت پورے ملک میں ریلوے کی اراضی کو قبضہ مافیا سے ھر صورت واگذار کروائیں گے وفاقی وزیر ریلوے نے ریل بازار کندیاں کا بھی دورہ کیا اور ریلوے افسران کو ھدایت کی کہ ریل بازار کی دکانوں سمیت اے ٹی او آفس کندیاں کو فوری مسمار کر دیا جائے جبکہ ریلوے ھسپتال کو بھی مختصر کیا جائے اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان اور ڈی ایس پشاور سمیت محکمہ ریلوے کے اعلی افسران بھی وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے ھمراہ تھے۔