لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ریلوے حکام نے فریٹ کرایوں میں 5سے25 فیصد تک کمی کردی۔ ریلوے فریٹ کرایوں میں کمی کا اطلاق20سے22 جولائی تک ہوگا۔
کوئلہ ٹرینوں کے کرایوں5فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔کنٹینرز ٹرینوں کے کرایوں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ریلوے حکام نے جنرل کارگو کے کرایوں میں25فیصد کمی کا فیصلہ کیا۔ریلوے حکام نے یہ فیصلہ عید کی چھٹیوں میں تاجر برادری کی سہولت کیلئے دیا۔