ریلوے انتظامیہ

ریلوے انتظامیہ نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں سمیت دیگر روٹس کو معطل کر دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ریلوے انتظامیہ نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں سمیت دیگر روٹس کو معطل کر دیا ۔ اپنے بیان میں ترجمان ریلوے نے کہا کہ جعفرایکسپریس کو پشاور اور لاہور کے درمیان معطل کیا گیا، خیبرمیل بھی پشاور اور لاہور کے درمیان معطل رہے گا۔

اتوار کو گرین لائن کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان معطل کیا گیا ترجمان کا کہنا ہے کہ تیزگام ایکسپریس کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان معطل کیاگیا، باقی ٹرینیں اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔ خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری احتجاج کے سبب بھی ریل سروس متاثر ہے۔ دیگر ٹرینوں کو معطل کرنے کی وجہ بھی ممکنہ طور پر یہی ہوسکتی ہے۔