ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)مشہور و معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے کہاہے کہ ریسٹورنٹ نہ چلا، والد دیوالیہ ہوگئے، مجھے سموسے بیچنا پڑے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی کامیابی کے سفر میں آنے والی مشکلات کا احوال سنایا۔منور نے بتایا کہ ہمارا ایک ریسٹورنٹ تھا لیکن وہ چل نہ سکا اور والد کی تمام جمع پونجی اس پر ضائع ہوگئی، والد بہت بڑے قرض تلے دب گئے۔
انہوںنے کہاکہ میں نے ایک تحائف کی دکان میں دو مہینے کام کیا،11گھنٹے روز کام کرنے کے 850روپے ملتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور دادی گھر میں سموسے بناتی تھیں،میں نے گھر کے باہر ہی اسٹال لگایا جہاں سموسے تل کر فروخت کرتا، کئی بار انگلیاں جلیں، ایک بار تو کھولتا ہوا تیل ہی مجھ پر گر گیا۔